Saturday, 13 November 2021

Paralysis

 Paralysis.

فالج

 شل ہونا۔جھولا مارنا۔

 (استرخاءَ) (ادھرنگ(

ُParalysis.

ُPalsy.

Hemiplegia.

علامات:

۱۔اس مرض میں جسم کا کوئی حصہ یا کوئی عضو بالکل ڈھیلا

یا بالکل کمزور ہو جاتا ہے۔

۲۔اس حصہ جسم یا عضو کی حرکت بالکل ختم ہو جاتی ہے یا پھر

انتہائی کم رہ جاتی ہے۔

۳۔متعلقہ عضو لٹکتا ہوا یا جھولا مارتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

۴۔اگر جسم کے نصف دائیں یا بائیں حصہ میں فالج ہو جائے

توسر کے علاوہ جسم کے دائیں یا بائیں حصہ مکمل نیچے تک لٹک

جاتا ہے۔

۵۔اگر یہ بیماری نچلے دھڑ میں ہو جائے تو ناف کے نیچے سے لیکر

پاں تک اعصاب و عضلات بالکل کمزور محسوس ہوتے ہیں اور

ایسے لگتا ہے کہ پٹھے اکڑ گئے ہیں اور زور نہیں لگاتے جسکی وجہ سے

مریض اپنے پاں پر کھڑا نہیں ہو سکتا ۔

۶۔بعض اوقات فالج کیساتھ لقوہ (منہ کا ٹیڑھا ہو جانا ) بھی ہو جاتا ہے۔

۷۔کئی دفعہ ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ پورے کو پورا جسم ہی شل ہو جاتا ہے۔

یعنی بدن انسان کے َسر چوٹی سے لیکر پاں کی ایڑی تک جسم شل ہو جاتا ہے۔

۸۔جسم انسانی کے کسی بھی حصہ کا بالکل بے حس ہو کر سُن ہو جانا۔

۹۔عام طور پر جسم انسانی کے کسی بھی ایک عضو میں بھی انفرادی طور پر فالج ہو

جاتا ہے۔مثلاََ مثانہ کا فالج،زبان کا فالج،ابرو کا فالج،کان کا فالج،ناک کا فالج۔

آنکھ کا فالج،ہاتھ یا پاں کی کسی ایک انگلی کا فالج،ہونٹ کا فالج وغیرہ۔

 ا س بیماری کی چھے (۶ ) بڑی اقسا م ہیں۔

۱۔دائیں طرف کا فالج۔(Right Hemiplegia)

۲۔بائیں طرف کا فالج۔(Left Hemiplegia)

۳۔نچلے دھڑ کا فالج۔(Paraplegia)

۴سارے جسم کا فالج۔(General Paralysis of The Insans.)

۵۔ رعشہ والا فالج۔ ( Paralysis Agitanus )

۶۔بچوں کا فالج۔(Infantile Paralysis.)

    اورعمومی اقسام بے شمار ہیں ۔

مثلاََخصیوں کا فالج،ناف کا فالج،عضو خاص کا فالج،دماغ کا فالج،

 مثانہ کا فالج،زبان کا فالج،ابرو کا فالج،کان کا فالج،ناک کا فالج۔

آنکھ کا فالج،ہاتھ یا پاں کی کسی ایک انگلی کا فالج،ہونٹ کا فالج وغیرہ وغیرہ ۔

لیکن تمام عمومی اقسام کا علاج

ایک ہی طرح کیا جاتا ہے۔یعنی نچلے دھڑ کے فالج(Paraplegia) کے علاج

 کے اصول کے مطابق۔

 اسباب:

۱۔مادہ رقیق رطوبی کا اعصاب پر اثر انداز ہو جانا۔

۲۔موسمی تبدیلیاں۔

۳۔شدید اعصابی کمزوری۔

۴۔شدید بخار کا اعصاب و عضلات کو تباہ کر دینا۔

۵۔کسی عصب کا کٹ جانا۔

۶۔شدید سردی کی وجہ سے ا عصاب کا بے حس ہو جانا،

۷۔شدید گرمی کی وجہ سے اعصابی خلیات کا کام نہ کرنا۔

۸۔ناقص غذا کے استعمال سے غذائی اجزا اور حیاتین(Vitamins)کی

کمی ہو کر اعصاب و عضلات تباہ ہو جاتے ہیں اور حس و حرکت زائل ہو جاتی ہے۔

۹۔کئی دوسرے امراض کا اثر مثلاََ کینسر ،سوزاک اورآتشک وغیرہ کے زہر سے بھی

فالج کا حملہ ہو سکتا ہے۔

 علاج:

۱۔زعفرانی کیپسول۔

۲۔مائُ العسل۔

۳۔ہرن کا گوشت متواتر استعمال کریں۔

۴۔سفوف مرجان۔

۵۔سفوف عود خام۔

۶۔روغن کلونجی۔

۷۔مشک و عنبر۔

۸۔نسوار ریٹھہ۔

۹ ۔ نسوار فرفیون۔

۱۰۔شربت اسطخودوس۔

۱۱۔تریاق فاروق۔

۱۲۔ تریاق ثمانیہ۔

۱۳۔جوارش زرعونی عنبری۔

۱۴۔جوارش مصطگی۔

۱۵۔خمیرہ گازبان عنبری جدوار عودصلیب والا۔

۱۶۔کشتہ مرجان۔

۱۷۔حب ایارج۔

۱۸۔حب یوگراج گوگل۔

۱۹۔روغن سرخ۔

۲۰۔سفوف سنا۔

۲۱۔معجون سیر علویخان۔

۲۲۔خیساندہ بیخ اذخر وبیخ کبر و بیخ کرفس۔

۲۳۔حب بیش۔(بیش مدبر ۱ ماشہ،عقر قرحا،فلفل سیاہ،زنجبیل۔بسباسہ

ہر ایک ۵ ماشہ،گولیاں بمقدار مونگ بنائیں اور صبح پانی یا دودھ کیساتھ)۔

۲۴۔حب سم الفار۔

۲۵۔حب اذراقی۔

Treatment:

Tab-Bish.

ایک گولی روزانہ دودھ کیساتھ۔

Cap- Zafrani.

ایک کیپسول صبح و شام دودھ کیساتھ۔کھانے کے بعد۔

Safoof- Marjan.

۳ چمچ صبح وشام کھائیں،ویسے ہی۔

Naswar- Raitha.

دن میں ایک دفعہ مریض کو سونگھائیں۔

  ا س بیماری کی پانچ بڑی اقسا م ہیں۔

۱۔دائیں طرف کا فالج

ادھرنگ۔

Right Hemiplegia.

علامات:

۱۔اس میں مریض کے جسم کے دائیں طر ف طو لانی طور پرسر کی

چوٹی سے لیکر مثانہ تک بے حس و حرکت ہو جاتا ہے۔اور لٹک

جاتا ہے۔

۲۔دائیں بازو سے کوئی چیز پکڑنے کی کوشش کی جائے تو وہ چھوٹ

جاتی ہے۔

۳۔چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

اسباب:

۱۔دائیں طرف کے اعصاب وعضلات پر کسی چوٹ یا صدمہ کا اثر۔

۲۔اعضائَ میں روح کا نفوذ نہ کر سکنا۔

۳۔کسی عصب کا کٹ جانا۔

۴۔اعصاب میں بریک (سدہ) آ جانا۔

۵۔شدید سردی کی وجہ سے اعصاب کا بے حس ہو جانا۔

۶۔آتشک کا اعصاب پر اثر۔

علاج:

۱۰۔شربت اسطخودوس۔

۱۔تریاق فاروق۔

۲۔ تریاق ثمانیہ۔

۳۔جوارش زرعونی عنبری۔

۴۔جوارش مصطگی۔

۵۔خمیرہ گازبان عنبری جدوار عودصلیب والا۔

۶۔کشتہ مرجان۔

۷۔حب ایارج۔

۸۔حب یوگراج گوگل۔

Treatment:

Tab-Bish.

ایک گولی روزانہ دودھ کیساتھ۔

Cap- Zafrani.

ایک کیپسول صبح و شام دودھ کیساتھ۔کھانے کے بعد۔

Cap- Sabreen.

ایک کیپسول رات کو سوتے وقت۔

 

۲۔بائیں طرف کا فالج

ادھرنگ۔

(Left Hemiplegia)

علامات:

۱۔اس میں مریض کی بائیں جانب سَر کی چوٹی سے لیکرمثانہ تک

بے حس و حرکت ہو جاتا ہے۔

۲۔بایاں بازو لٹک جاتا ہے۔

۳۔بائیں بازو سے کوئی چیز پکڑنے کی کوشش کی جائے تو چھوٹ

جاتی ہے۔اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

اسباب:

۱۔بائیں طرف کے اعصاب وعضلات پر کسی چوٹ یا صدمہ کا اثر۔

۲۔اعضائَ میں روح کا نفوذ نہ کر سکنا۔

۳۔کسی عصب کا کٹ جانا۔

۴۔اعصاب میں بریک (سدہ) آ جانا۔

۵۔شدید گرمی کی وجہ سے اعصاب کے خلیات کا بے کار ہو جانا۔

۶۔سوزاک کی بیماری اور اسکے اثرات۔

علاج:

۱۔زعفرانی کیپسول۔

۲۔مائُ العسل۔

۳۔ہرن کا گوشت متواتر استعمال کریں۔

۴۔سفوف مرجان۔

۵۔سفوف عود خام۔

۶۔روغن کلونجی۔

۷۔مشک و عنبر۔

۸۔نسوار ریٹھہ۔

۹ ۔ نسوار فرفیون۔

۱۰۔مُر اور صعتر کی دھونی ( الشیخ )۔

Treatment:

Cap- Zafrani.

ایک کیپسول صبح و شام دودھ کیساتھ۔کھانے کے بعد۔

Safoof- Marjan.

۳ چمچ صبح وشام کھائیں،ویسے ہی۔

Naswar- Raitha.

دن میں ایک دفعہ مریض کو سونگھائیں۔

 

۳۔نچلے دھڑ کا فالج

استرخائَ جسم اسفل۔

(Paraplegia)

علامات:

۱۔اس میں مریض کا نچلا دھڑ ،مثانہ اور دونوں ٹانگیں بے حس وحرکت

ہو جاتی ہیں۔

۲۔نچلے دھڑ کی طاقت ختم ہو کر رہ جاتی ہے۔

۳۔مریض کا پیشاب فری ہو جاتا ہے۔

۴۔پوے جسم میں خشکی محسوس ہوتی ہے اور زبان بھی خشک ہو جاتی ہے۔

۵۔دونوں ٹانگوں میں کھچا اور تنا محسوس ہوتا ہے۔

۶۔پہلے مریض لڑکھڑا کر چلتا ہے اور پھر نچلا دھڑ مارا جاتا ہے۔

۷۔اس فالج کیساتھ بعض اوقات رعشہ بھی ہو جاتا ہے۔ جسے

(Paralysis Agitanus) کہتے ہیں۔

اسباب:

۱۔عام طور پر معیادی بخا ر اسکا سبب ہوتا ہے۔

۲۔خشک موسم مارچ،اپریل اور مئی کا مہینہ اِن مریضوں کے لئے

شدید ہوتا ہے۔

۳۔یہ حرام مغز کی خرابی سے ہوا کرتا ہے۔

۴۔ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ۔

۵۔بچوں میں دانت نکالتے وقت۔

۶۔کیلشیم،فولاد اور حیاتین ب کی شدید کمی۔

علاج:

۱۔زیرہ سفید یا زیرہ سیاہ۔

۲۔کالی زیری۔

۳۔ہرن کا گوشت متواتر استعمال کریں۔

۴۔سفوف مرجان۔

۵۔سفوف عود خام۔

۶۔روغن کلونجی۔

۷۔مشک و عنبر۔

۸۔نسوار ریٹھہ۔

۹ ۔ نسوار فرفیون۔

۱۰۔شربت اسطخودوس۔

۱۱۔تریاق فاروق۔

۱۲۔ تریاق ثمانیہ۔

۱۳۔جوارش زرعونی عنبری۔

Treatment:

Cap- Zafrani.

ایک کیپسول صبح و شام دودھ کیساتھ۔کھانے کے بعد۔

Cap- Marjan.

ایک کیپسول شام کھانے کے بعد۔دودھ کیساتھ۔

Safoof- Bardeen.

۱یک چمچ صبح وشام کھائیں،ویسے ہی۔

Naswar- Raitha.

دن میں ایک دفعہ مریض کو سونگھائیں۔

 

۴سارے جسم کا فالج

 )ابو بلقیا) (فالج مفتر العقل)

(General Paralysis of The Insans.)

علامات:

۱۔اس مرض میں مریض کا سارے کا سارا جسم فالج زدہ ہو جاتا ہے۔

۲۔اس میں مریض اس مرض کے ساتھ ساتھ دیوانوں جیسی حرکات

کرنے لگتا ہے۔شائد اس مرض کا اثر دماغ تک بھی پہنچ جاتا ہے ۔

۳۔عام طور یہ مرض اُن اشخاص کو ذیادہ ہوتا ہے جو پہلے ہی دیوانے ہوتے ہیں۔

۴۔مریض فضول اور ناشائستہ حرکات کرنے لگتا ہے۔

۵ ۔مریض کے اندر ہر وقت فاسد خیالات اور توہمات

اور عجیب عجیب تصورات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔

اسباب:

۱۔ دماغ پر حادثاتی چوٹ۔۔دماغ میں جراثیموں کی انفیکشن۔۔دماغی سوزش۔

۲۔جگر کی خرابی۔جسم میں صفراء(Bilious PRODUCT)کا بڑھ جانا.

۳۔کسی بات پر حیرانگی حد سے بڑھ جائے تو بعض دفعہ ذہنی توازن بگڑ جاتا ہے۔

 ( مثلاََ سگے بھائی یا کسی مخلص دوست سے دھوکہ کھا جانا)

۴۔دماغی گودہ کا خشک ہو جانا۔

۵۔انتہائی گندے اورکیمیکل کے ماحول میں مستقل رہنے سے دماغ کے خلیات

آہستہ آہستہ کمزور ہو کربالآخر تباہ ہو جاتے ہیں۔اور سوچنے سمجھنے کی قوت مفقود ہو

جاتی ہے۔

۶۔سرسام کی بیماری کا پرانی صورت اختیار کر جانے سے دماغ کے پردوں

 سے سوزش بڑھ کر آہستہ آہستہ پورے دماغ کو متاثر کر دیتی ہے۔

۷۔ خوراک کی کمی۔نمکیات اور وٹامن کی کمی۔مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ۔

۸۔کسی دوا کے غلط اثرات۔

۹۔صدمات و حوادث۔نفسیاتی سانحہ۔

علاج:

۱۔گل نرگس کی خوشبو ۔

۲۔کشتہ مرجان۔

۳۔کیپسول زعفرانی۔

۴۔ کشتہ یاقوت۔

۵۔سفوف مرجان۔

۶۔کستوری۔

۷۔شربت احمد شاہی۔

۸۔شربت افتیمون۔

۹۔شربت اسطخودوس۔

۱۰۔معجون نجاح۔

۱۱۔روغن کلونجی۔

۱۲۔مشک و عنبر۔

۱۳۔نسوار ریٹھہ۔

۱۴۔ نسوار فرفیون۔

۱۵۔شربت اسطخودوس۔

۱۶۔تریاق فاروق۔

۱۷۔ تریاق ثمانیہ۔

۱۸۔جوارش زرعونی عنبری۔

Treatment:

Tab-Bish.

ایک گولی روزانہ دودھ کیساتھ۔

Cap- Casermol.

ایک کیپسول صبح وشام ایک کپ دودھ کیساتھ۔کھانے کے بعد۔

Syp- Ahmad Shahi.

۳ چمچ صبح ،دوپہر اور شام کھانے کے بعد۔

Safoof- Shifa.

ایک چمچ دوپہر کیوقت کھانے کے بعد ۔پانی کے ساتھ۔

Khushboo- Gul Nargis.

 صبح و شام لگائیں یا مریض کے کپڑوں میں لگا دیں۔

Tab- Insomax.

ایک گولی ہر ۳ دن کے بعد۔

 

 ۵۔ رعشہ والا فالج

 (فالج مع رعشہ ) (فالج مربجف )

 Agitanus Paralysis.

Paralysis With Chorea.

علامات

۱۔اس مرض میں فالج او ر رعشہ کی مشترکہ علامات پائی جاتی ہیں۔

۲۔مریض کو بیحد تکان محسوس ہوتی ہے۔

۳۔مریض چل پھر نہیں سکتا اور کھڑا بھی نہیں ہو سکتا۔

۴۔یہ مرض آہستہ آہستہ شروع ہوتا ہے۔شروع شروع میں تکان محسوس ہوتی ہے،

پھر ایک انگوٹھے یا گھٹنے میں یا پاں میں لرزش شروع ہوکر درد ہونے لگتا ہے۔پھر

یہ مرض بڑ ھ جاتا ہے۔

۵۔سونے کی حالت میں یہ مرض موقوف ہو جاتا ہے۔اور بعض دفعہ خوف کی حالت

میں بھی یہ علامات عارضی طور پر رفع ہو جاتی ہیں۔

۶۔مریض کے عضلات و اعضائَ کانپتے ہیں اور جسم کی حس و حرکت بھی ناقص و

باطل ہو جاتی ہے۔

اسباب:

۱۔کافی عرصہ تک مسلسل مے نوشی کرنا۔

۲۔غیر معمولی خوشی یا رنگ وسرور کی محفلوں میں ذیادہ شرکت۔

۳۔کثرت مجامعت۔

۴۔غصہ وخجالت۔

۵۔نفسیاتی سانحہ۔

۶۔سخت سردی لگنا۔

۷۔کبھی یہ مرض موروثی بھی ہوتا ہے۔

علاج:

۱۔معجون یوگراج گوگل۔

۲۔شربت افتیمون۔

۳۔مائَ العسل۔

۴۔روغن قسط۔

۵۔ماءُالاصول۔

۶۔چلغوزہ۔

۷۔شربت قرطم۔

۸۔جاءُشیر۔

۹۔قسط ہندی۔

۱۰۔غاریقون۔

۱۱۔شربت اسطخودوس۔

۱۲۔کیپسول کیسرمول۔

۱۳۔۔حب بیش۔

۱۴۔حب رعشہ۷۴۔

۱۵۔ایارج فیقرا۔

۱۶۔اذخر ۔

۱۷۔اونٹنی کا دودھ اور اونٹ کا بول۔

۱۸۔کالی زیری۔

Treatment:

Cap- Casermol.

ایک کیپسول صبح و شام دودھ کیساتھ۔کھانے کے بعد۔

Cap- Yaqoot.

ایک کیپسول شام کھانے کے بعد۔دودھ کیساتھ۔

Safoof- Bardeen.

۱یک چمچ صبح وشام کھائیں،ویسے ہی۔

Naswar- Raitha.

دن میں ایک دفعہ مریض کو سونگھائیں

 

۶۔بچوں کا فالج

 (فالج الاطفال )

(Infantile Paralysis.)

علامات؛

۱۔یہ مرض بچوں کو اچانک ہو جاتا ہے۔

۲۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بچہ رات کو خیریت سے سوتا ہے ۔

لیکن جب صبح اُٹھتا ہے تو ایک یا بعض دفعہ دونوں ہاتھ فالج زدہ ہو

جاتے ہیں۔اور بچہ حرکت کرنے میں معذور ہو جاتا ہے۔

۳۔حِس میں ذیادہ کمی نہیں ہوتی ہے۔

۴۔بچہ آہستہ آہستہ کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ بچہ کے

 عضلات مافہ کے تغذیہ میں فتور آ جاتا ہے۔اورآخر کار عضلات

 کمزور، لاغر اور بیکار ہو جاتے ہیں۔

اسباب:

۱۔ جب دانت نکال رہے ہوتے ہیں اُس وقت کوئی پیچیدگی پیدا ہو جانا۔

۲۔پشت پر چوٹ لگنا۔

۳۔پیٹ کے کیڑے۔

۴۔مرض چیچک یا خسرہ۔

۵۔سخت سردی لگنا۔

۶۔بچوں میں وٹامنز اور منرلز کی شدید کمی۔

۷۔دورانِ خون کا ایب نارمل ہو جانا۔

علاج۔

۱۔شربت سہانجنہ۔

۲۔شربت اسطخودوس۔

۳۔شربت احمد شاہی۔

۴۔روغن کلونجی۔

۵۔مشک و عنبر۔

۶۔نسوار ریٹھہ۔

۷۔جوارش زرعونی عنبری۔

۸۔جوارش مصطگی۔

۹۔خمیرہ گازبان عنبری جدوار عودصلیب والا۔

۱۰۔سیرپ وگورین۔

Treatment:

Syp- Casermol.

۲ چمچ صبح ،دوپہر اور شام۔

Syp- Ahmad shahi.

۲ چمچ صبح ،دوپہر اور شام۔

Khushboo- Gul Nargis.

مریض کو صبح و شام سونگھائیں۔

syp- Vigurine.

۲ چمچ صرف دوپہر کیوقت۔

Oil- Kalonji.

دوپہر کیوقت بچہ کی مالش کریں۔دھوپ میں بیٹھ کر۔



No comments:

Post a Comment

Labels

Acute Cerebritis (1) Acute Meningitis (1) Addicted (1) Agitanus Paralysis (1) Agrypnea (2) Alzheimer (1) Alzheimer's disease (1) Amnesia (1) Amnestia (1) Anesthezia (1) Anxiety Neurosis (1) Appoplexy (1) Aridity Nobility Of The Brain (1) Asphyxia (1) Astrocytoma (1) Audiopathic Epilepsy (1) Bile (1) Bilious Headacheصفراوی درد سر (1) Brain haemorrhage (1) Brain shake (1) Burning of Brain (1) Calm down of The Brain.تسکین دماغ (1) Catalepsy (2) Catarrhal Headache (1) Cerebellar Ataxia (1) Choler (1) Chorea (1) Chronic Cerebritis. (1) Chronic Meningitis (1) Coma Lithargy (1) Compassive Headahe (1) Compression of the Brain (1) Concussion (1) Concussive Headache (1) Congestive Headache. (1) Convulsion Unconcious (1) Convulsions (1) Cumbrousness Of Brain (1) Cynanthropy (1) Delerious Mania (1) Delirium (2) Dopey (1) Ecstesy (1) Epilapsy (1) Facial Erysipeas (1) Facial Paralysis (1) Facial Paralysis Left (1) Falling Sickness (1) Fervor Of Brain (1) Gastric Epilapsy (1) General Paralysis of The Insans (1) Giddiness (1) Gloma (1) Hakeem Muhammad Fiaz (1) Headache (1) Headiness (1) Heavily of Brain (1) Hemicrania (1) Hemiplegia (1) Hemiplegia Left (1) Hemiplegia Right (1) Heuralgic Headache (1) Hophead (1) Hydropsy Of The Brain (1) Hypermic Headache (1) Hypochondriasis (1) Hysteria (1) Incubus (1) Infantile Convulsions (1) Infantile Convulsions (1) Infantile Paralysis (1) Insanity (1) Insensibility (1) Insomnia (1) Katzenjammer (1) Left Hemiplegia (1) Lightheaded (1) Lycomania (1) Melanchelia (1) Melancholia Hypochondria (1) Meloancholia (1) Memory Loss (1) Menier's Disease (1) Migraine (1) Myasthenia Gravis (1) Narcotization (1) Neoplasia in Brain (1) Nerve pain (1) Neuritis (2) Neurofibroam (1) Nightmar (1) Numbness of the brain (1) Oncogenesis of Brain (1) Organic Headache (1) Palsy (1) Paralysis (1) Paralysis With Chorea (1) Paraplegia (1) Psychasthenia (1) Psychasthenic (1) Reflex Epilepsy (1) Resentment (1) Sar Ka Dard (1) Scorch of Brain (1) Sick Headache (1) Stupefaction (1) Stupor (1) Swoon (1) Tensile of Neural (1) Tension (1) Tetanus (1) Tic Doulourex (1) Traumatic Headache (1) Trembling (1) Tremor (1) Tumor of Brain (1) Unconsciousness (1) Verminal Headache (1) Vertigo (1) Weakness of Brain (1) Weighted of The Brain (1) Wilson's disease (1) ابو بلقیا (1) اختلاج (1) ادھرنگ (2) ادھرنگ۔ (1) ارتعاد (1) استرخاءَ (1) استرخائَ جسم اسفل (1) استسقاءِدماغ (1) اعصابی درد (1) اعضاءَ کی پھڑکن (1) الزائمر (1) الزائمر کی بیماری (1) ام الصبیان (1) اینٹھن (1) بچوں کا تشنج (1) بچوں کی مرگی (1) بھیڑئیے کا جنون (1) بے ہوشی (1) پاگل پن (1) پرجوش دیوانگی،Mania، (1) پھڑکنا (1) تشنج (1) تشنج الاطفال (1) تشویشی عصبانیت (1) تمدد (1) جریان خون دماغی (1) جموگہ (1) جنون (1) جنون ذبئی (1) جھولا مارنا (1) چاندنی (1) خدر (1) خواب میں تبرانا (1) خواب میں ڈرنا (1) داءالکلب، (1) دائیں طرف کا فالج (1) درد سر بلغمی (1) درد سر خونی (1) درد سر سوداوی (1) درد سر صفراوی (1) درد سر ضربی (1) دماغ کا سُن ہو جانا (1) دماغ کا بوجھل ہونا (1) دماغ کا پھٹتا محسوس ہونا (1) دماغ کا دب جانا (1) دماغ کا ہل جانا (1) دماغ کی جلن (1) دماغ کی چوٹ (1) دماغ میں چیونٹیاں رینگتے محسوس ہونا (1) دُوار ناشی (1) دیوانگی (1) رسولی دماغ (1) رعشہ (1) سر کا درد (1) سرسام کاجنون (1) سکون دماغ (1) سُن بھری (1) سُن ہو جانا (1) شدید عضلاتی کمزوری (1) شل ہونا (1) صداع (1) صداع بلغمی (1) صداع دموی (1) صداع سوداوی (1) صداع صفراوی (1) صداع ضربی و سقطی (1) صداع کرمی (1) صرع (1) صرع اطرافی،ہاتھ پاﺅں کی مرگی، (1) صرع اطفال (1) صرع دماغی (1) صرع کاہنی (1) صرع معدی (1) ضعفِ دماغ (1) عصبی کھچاؤ (1) غشی (1) غصہ کا زیادہ آنا (1) فالج (1) فالج مربجف (1) فالج مع رعشہ (1) فالج مفتر العقل (1) قُطرب (1) قوت یاداشت ختم (1) کانپنا (1) کتے کا جنون.جنون کلبی (1) کزاز (1) کزازہ (1) کمیرہ (1) کیڑوں کا سر درد (1) لقوہ بائیں (1) مرگی (1) مرگی دماغی (1) معدہ کی مرگی (1) نچلے دھڑ کا فالج (1) نشہ (1) ہذیان (1) ہسٹریا (1) ورم اعصاب (1) ولسن کی بیماری (1)